ٹیسلا کا46ہزار سے زائد سائبرٹرک واپس منگوانے کا اعلان

ٹیسلا کا46ہزار سے زائد سائبرٹرک واپس منگوانے کا اعلان
کیپشن: ٹیسلا کا46ہزار سے زائد سائبرٹرک واپس منگوانے کا اعلان

 ویب ڈیسک:ایلون مسک کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں اپنے 46 ہزار 96 سائبر ٹرک واپس منگوا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ گاڑی کے ایک بیرونی پینل کے دورانِ ڈرائیونگ علیحدہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ ’’کینٹ ریل‘‘ سے متعلق ہے جو کہ سٹین لیس سٹیل کا ایک بیرونی ٹرم پینل ہے۔ اس پینل کے ڈھیلا ہونے اور گاڑی سے الگ ہو جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹیسلا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے گاڑی کی سروس کے دوران ریل اسمبلی کو بلا معاوضہ تبدیل کیا جائے گا۔ کمپنی کے اس اعلان کے باوجود ٹیسلا کے شیئرز میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران کوئی نمایاں فرق نہیں دیکھا گیا۔

Watch Live Public News