(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے س ے 1975 کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی سمری پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قانون سازی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار وفاقی کابینہ کو ہی منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکولیشن سمری کی منظوری سے کابینہ اراکین کی تنخواہ وفاقی سیکرٹری کے برابر کر دی گئی ہے، وفاقی کابینہ رکن کی بنیادی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے گی۔