نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر فاسٹ باؤلر عاکف کا ردعمل

نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر فاسٹ باؤلر عاکف کا ردعمل

ویب ڈیسک:پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر عاکف  کی جاوید کی میڈیا سے گفتگو،  آج پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی ہے،  پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عاکف  کہنا تھا کہ اچھا ہو گیا کہ ہمیں بھی موقع ملا،آج کی جیت سے مورال کافی بلند ہوا ہے، جب نیا نیا کرکٹ میں آیا تھا تب بھی میرا نام پاکستان ٹیم کے لیے چل رہا تھا،پھر انجری ہوگئی اور انجری کے بعد کافی محنت کی۔

کل پریکٹس میچ میں باؤلنگ کرتے ہوئے بابر نے مجھے باؤنڈریز لگائیں تو لائن اینڈ لینتھ سے ہٹ گیا تھا، بابر اعظم مجھےسمجھا رہے تھے کہ لائن اینڈ لینتھ سے نہیں ہٹنا چاہے باؤنڈریز لگیں،  وسیم اکرم اور وقاریونس کو دیکھ کر باؤلنگ شروع کی۔

شعیب اختر جیسا باؤلربننا چاہتا تھا، اب عامر کو فالو کرتا ہوں، کرک سے میرا تعلق ہے، پہلے ٹیپ بال کھیلتا تھا ،گھر والوں کو بولا کہ ہارڈ بال سے کھیلنا ہے، دبئی میں بھائی ٹیکسی ڈرائیور ہے اس نے کہا کہ آپ کھیلو تمام خرچہ اٹھاؤں گا۔

کرکٹ میں آنے کا کریڈٹ مصباح الحق کو دیتا ہوں، مصباح الحق نے بلوچستان کی وائٹ بال ٹیم میں رکھا، چیمپئنز کپ میں مارخور ٹیم میں مصباح الحق نے دوبارہ رکھا ، نام آنے پر بڑا خوش ہوا کہ مصباح کہ ٹیم میں نام آیا ، نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کو کافی مشکلات ہوتی ہیں۔

رضوان اور بابر نے سمجھایا کہ آگے بال کرنی ہے، کین ولیمسن کو آؤٹ کرنے کی خواہش ہے اسی کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔

Watch Live Public News