فیلڈ مارشل کا ضلع کرم کا دورہ، افسروں اور جوانوں کیساتھ عیدالفطر منائی

فیلڈ مارشل کا ضلع کرم کا دورہ، افسروں اور جوانوں کیساتھ عیدالفطر منائی
کیپشن: فیلڈ مارشل کا ضلع کرم کا دورہ، افسروں اور جوانوں کیساتھ عیدالفطر منائی

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ضلع کرم کا دورہ، افسروں اور جوانوں کے ساتھ عیدالفطر منائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ضلع کرم میں فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور ملکی استحکام کیلئے دعا کی۔ انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کو سراہا اور شہداء کی قربانیوں کو کامیابیوں کی بنیاد قرار دیا۔

سید عاصم منیر نے آپریشن "غضب الٰحق" میں کامیابیوں پر افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ملکی خودمختاری کے دفاع کیلئے پرعزم۔

فیلڈ مارشل کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے اُن کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News