ویب ڈیسک: جہاں ایک طرف مختلف ممالک میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، وہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پابندیاں بدستور جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے اس سال بھی کشمیری مسلمانوں کو Jamia Masjid Srinagar میں نمازِ عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
عید سے قبل مسجد انتظامیہ نے نماز عید کے انعقاد کا اعلان کیا تھا اور حکام سے رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل بھی کی تھی، تاہم بھارتی افواج نے حسبِ روایت شہریوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران جمعہ اور شبِ برات سمیت دیگر مذہبی مواقع پر بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی عید کے موقع پر جامع مسجد کو بند رکھا گیا تھا اور نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔