وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل، ائیر چیف مارشل اور نیول چیف سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل، ائیر چیف مارشل اور نیول چیف سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل، ائیر چیف مارشل اور نیول چیف سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے سروسز چیفس سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اورنیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سروسز چیفس کو عید کی مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فورسزکے سپاہیوں اورافسران کو خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

 چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوئے، جن میں لوگوں نے امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ نماز عید کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اور مصافحہ کرتے ہوئے عید کی خوشیاں منائیں۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کی مرکزی نماز فیصل مسجد میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد اور کراچی کی مختلف مساجد میں بھی بڑے اجتماعات ہوئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوابشاہ کے زرداری ہاؤس میں نماز عید ادا کی اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے دعائیں کیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی، اور نماز کے بعد شہریوں سے ملے، عید کی مبارکباد دی اور مصافحہ کیا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی، جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں اور مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کے علاقے عید الخیل میں نماز عید پڑھائی۔

Watch Live Public News