ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عید کے دن اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرا دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور اُن کے بیٹوں کے درمیان تقریباً 25 سے 30 منٹ گفتگو ہوئی۔اس دوران قاسم اور سلیمان نے والد سے ان کی صحت اور خیریت دریافت کی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بیٹوں سے بات کرکے خوش ہوئے۔