ٹک ٹاکر فرخ کھوکھر کا ڈیرہ مبینہ تشدد کا اڈہ بن گیا، ویڈیو منظر عام پر

ٹک ٹاکر فرخ کھوکھر کا ڈیرہ مبینہ تشدد کا اڈہ بن گیا، ویڈیو منظر عام پر
کیپشن: ٹک ٹاکر فرخ کھوکھر کا ڈیرہ مبینہ تشدد کا اڈہ بن گیا، ویڈیو منظر عام پر

ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر فرخ کھوکھر کا ڈیرہ شہریوں پر تشدد کیلئے استعمال ہونے لگا،جس کی ویڈیومنظرعام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں شہریوں کو مرغا بنا کر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں تشدد کرنےوالا شخص شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالم گلوج بھی کرتا رہا ۔

ویڈیو میں تشدد کرنے والے شخص کی شناخت عتیق بٹ کے طور پر کی گئی ہے، جو مبینہ طور پر فرخ کھوکھر کا قریبی ساتھی اور فرنٹ مین بتایا جا رہا ہے۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے باوجود مقامی پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس پر شہری حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News