جھوٹی خبریں پھیلانے پر ارناب گوسوامی اور بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج

جھوٹی خبریں پھیلانے پر ارناب گوسوامی اور بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: جھوٹی خبریں پھیلانے پر ارناب گوسوامی اور بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: بھارت کے معروف اور متنازع اینکر ارناب گوسوامی اور بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف جھوٹ پر مبنی معلومات پھیلانے کے الزام میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں شخصیات کے خلاف یہ مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے درج کروایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں افراد نے جان بوجھ کر جھوٹ پر مبنی بیانیہ تشکیل دیا اور اسے پھیلانے کی مجرمانہ سازش کی۔

پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کیس میں جھوٹی خبروں کے منظم طور پر استعمال اور عوامی رائے کو گمراہ کرنے کی کوششوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

Watch Live Public News