فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکےاعزاز میں ایوان صدر میں منعقدہ تقریب مؤخر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکےاعزاز میں ایوان صدر میں منعقدہ تقریب مؤخر
کیپشن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکےاعزاز میں ایوان صدر میں منعقدہ تقریب مؤخر

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ایوان صدر میں منعقدہ آج کی تقریب کو مؤخر کردیا گیا ہے۔ 

پرائم منسٹر ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے.

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی جانب سے اسکول کی بچیوں اور اساتذہ  پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی. 

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے. 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کو خضدار میں اندوہناک حملے کی وجہ سے انہی کی درخواست پر مؤخر کر دیا گیا.

Watch Live Public News