بھارت کا پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم 

بھارت کا پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم 

(ویب ڈیسک ) بھارت نے پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار  دے دیا۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 25 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈیمارش کیا۔ پاکستانی اہلکار پر اپنے عہدے کے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے  چند روز قبل بھی ایک پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔جس کے جواب میں پاکستان نے  بھی انڈین ہائی کمیشن اسلام آباد سے ایک سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر واپس بھیج دیا تھا۔

Watch Live Public News