(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈنیش 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔فہیم اشرف نے 45 ، فن ایلن نے 41 اور آوشکا فرننڈو نے 32 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان ارشاد اور بین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔