جی ایچ کیو میں تقریب، فیلد مارشل نے شہداء کے اہلِ خانہ، افسران ، جوانوں کوعسکری اعزازات سے نوازا

جی ایچ کیو میں تقریب، فیلد مارشل نے شہداء کے اہلِ خانہ، افسران ، جوانوں کوعسکری اعزازات سے نوازا

(ویب ڈیسک) چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شہداء اور غازی قوم کا دائمی فخر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات  عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   جی ایچ کیو راولپنڈی میں عسکری اعزازات تقسیم کرنے کی  تقریب ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کے اہلِ خانہ، افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 50 ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 12 تمغۂ بسالت عطا کیے گئے،بعد از شہادت اعزازات شہداء کے اہلِ خانہ نے وصول کیے۔

اس  موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی قوم کا دائمی فخر ہیں، وطن کا امن شہداء کی عظیم قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے اہلِ خانہ کی ثابت قدمی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف سرگرمِ عمل ہیں ۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ پوری قومی قوت سے جاری رہے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔

Watch Live Public News