(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 5ہزار روپے مہنگا ہو گیا ۔جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ75ہزار362روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 4287روپےاضافے سے4لاکھ7ہزار546روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 50ڈالراضافےکیساتھ فی اونس سونے کی قیمت4530ڈالر ہو گئی ۔
ایوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ چاندی 60روپے کے اضافے سے 8034روپے پر جا پہنچی ہے۔دس گرام چاندی 51 روپے اضافے سے 6887 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی 75.50 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔