(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں منفرد مثال پاکستان، چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سب سے پہلا مسلم ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا،دنیا میں منفرد مثال پاکستان، چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا،سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت، چین نے بے مثال ساتھ دیا، پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط ترہوئی،سی پیک صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈروڈ وژن کا عملی مظہر ہے،سی پیک کی معیشت اور روزگار کی فراہمی کے لیے اہم ہے ،خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان امن کے لیے اہم کردارادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک، چین د وستی سمندر سے گہری،ہمالیہ سے بلنداور شہد سے میٹھی ہے،پاکستانی عوام نے ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون کو سراہا،مشترکہ کاوشوں سے ترقی کاراستہ طے کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے80 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،آج چین کی اقتصادی اور فوجی قوت دنیا کے لیے مثال ہے،ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں جدید تربیت مکمل کی۔
صدر آصف علی زرداری کا خطاب:
صدر آصف علی زرداری نے خطاب میں کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا دفاع کیا،ترقی کا حصول پاکستان اور چین کا مشترکہ خواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر چین کی جانب سے عظیم تحفہ ہے، پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ احترام کرتا ہے۔