پی آئی اے قبل از حج آپریشن 21 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا،  ترجمان  پی آئی اے

پی آئی اے قبل از حج آپریشن 21 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا،  ترجمان  پی آئی اے

(ویب ڈیسک ) ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے قبل از حج آپریشن 21 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رواں سال 210 پروازوں کےذریعے 53,000 سے زائد عازمین حج کو حجازِ مقدس پہنچایا گیا ۔   پی آئی اے کی قبل از حج کی پروازوں کی کامیابی کی شرح 97 فیصد رہی  یعنی مجموعی طور پر 97 فیصد  سے زائد  پروازیں بروقت روانہ ہوئیں۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی جانب سے حج پروازوں کی بروقت روانگی مقررہ ہدف سے سات فیصد زائد رہی۔ 

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس  سال  53،000 سے زائد عازمین حج کو   پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا گیا ۔ ​ حج آپریشن کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے براہِ راست پروازیں چلائی  گئیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے  بعد از حج  آپریشن کے لئےضروری  اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پی آئی اے کا بعد از حج  آپریشن 30 مئی 2026 کو شرو ع ہو گا اور 30جون  کو  اختتام پذیر ہو گا ۔

Watch Live Public News