پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں4 ماہ کے دوران 29.96 فیصد کا اضافہ

پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں4 ماہ کے دوران 29.96 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد: پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 29.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر ( 24 ۔2023 ) کے دوران2,767,606ملین روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2,129,652 ملین روپے کی برآمدات کی گئی ۔ اکتوبر 2023 کے دوران برآمد کیے جانے والی اہم اجناس میں نٹ ویئر (104,025 ملین روپے)، ریڈی میڈ گارمنٹس (76,920 ملین روپے)، بیڈ ویئر (68,298 ملین روپے)، چاول (66,558 ملین روپے)، سوتی کپڑے47,758 ملین روپے ، تیلدار بیج، گری دار میوہ جات اور دانا (33,897 ملین روپے)، تولیے (26,312 ملین روپے)، سوتی دھاگہ (25,838 ملین روپے)، چاول باسمتی (18,783 ملین روپے) اور تولیے اور تولیے کے علاوہ تیار کردہ اشیاء 17,980 ملین روپے کی برآمد کی گئی ۔ اکتوبر 2023 کے دوران درآمد کی جانے والی اہم اشیاء میں پیٹرولیم مصنوعات (181,138 ملین روپے)، خام پیٹرولیم(151,331 ملین روپے)، قدرتی گیس، مائع (78,020 ملین روپے)، الیکٹرک مشینری اور آلات (73,778 ملین روپے)، پلاسٹک مواد (57,994 ملین روپے)، پام آئل (57,674 ملین روپے)، آئرن اینڈ اسٹیل (51,121 ملین روپے)، موبائل فونز (46,523 ملین روپے)، گندم (33,815 ملین روپے) اور کھاد 31,994 ملین روپے کی درآمد کی گئی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔