ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور، لیگ میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد بھی ممکنہ فرنچائزز میں شامل۔ سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سلمان نصیر سی ای او پی ایس ایل نے کہا کہ پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔ اس لیے صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان نیلامی میں شریک ہوں گے۔