ویب ڈیسک: بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں دہشتگردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نےامن کمیٹی کےدفتر پر رات کے وقت حملہ کیا، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔