ویب ڈیسک: یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آئی ہے، کیونکہ ہنگری نے پاکستان کے لیے سب سے بڑا اسکالرشپ کوٹہ مختص کر دیا ہے۔
پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلیمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اس اہم موقع پر پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ہنگری کی جانب سے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے یادداشت پر دستخط کیے۔
یادداشت کے تحت ہنگری نے پاکستان کے لیے اپنے اسکالرشپ کوٹے کو بڑھا دیا ہے، اور اسٹیپ اینڈیم ہنگری اسکالرشپس کی سالانہ تعداد 80 سے بڑھا کر 400 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تقریب میں پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ہنگری کے سفیر رحیم قریشی بھی موجود تھے، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کے مزید فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔