طیارہ بنانے والی ہندوستان کمپنی ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے شیئرز گرگئے

طیارہ بنانے والی ہندوستان کمپنی ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے شیئرز گرگئے

ویب ڈیسک:بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ آج دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک  ہوا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق حادثے کے فوری بعد طیارہ بنانے والی سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے شیئرزمارکیٹ میں دباؤکا شکارہوگئے اور کمپنی کے حصص کی قیمت میں 2 اعشاریہ 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کے حادثے کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جسے دفاعی شعبے کی مستقبل کی ساکھ سے جوڑا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایئر شوز میں کسی بھی طیارے کا گرنا نہ صرف اس کی قابلِ اعتماد کارکردگی پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ برآمدی معاہدوں پربھی منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

بھارتی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ تیجس کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ہال) نے تیار کیا تھا، بھارت کے اپنے ملک میں تیار کردہ اس طیارے کی صلاحیتوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تیجس کو 4.5 جنریشن کا طیارہ قرار دیا جاتا ہے، جو جنریشن کے اعتبار سے رافیل کے ہم پلہ ہے، تباہ ہونے والا بھارتی طیارہ تیجس 2016ء سے بھارتی فضائیہ کا حصہ تھا۔

Watch Live Public News