(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔
ملک بھر میں کہیں بھی جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی ۔
وزارت مذہبی امور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی سفارشات پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
