(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے افغانستان کے ذریعےہمیں متاثر کر رہا ہے، بھارت کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردی پر قابو پائیں گے،ہم طالبان سے متعلق کافی شو مچا رہے ہیں، پاکستان میں کبھی پراکسی وار ختم نہیں ہوئی تھی، اب دوبارہ پراکسی وار میں شدت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مئی کے کچھ وقت بعد بھارت سے جنگ کا ایک اور خطرہ تھا،ہماری فتح کی تصدیق امریکا کر رہا ہے،ہمیں کبھی اتنا بریک تھرو نہیں ملا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے افغانستان کے ذریعےہمیں متاثر کر رہا ہے، بھارت کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔ بھارت کو پہلے بھی علم تھا کہ ہمارے پاس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے دہشتگردی کیخلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، امریکا کے حوالے سے فیلڈ مارشل کا کردار بہت اہم ہے،بھارتی ائیر چیف اپنے طیارے گرنے کی تصدیق کر چکا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وانا حملے میں تمام افغان دہشتگرد ملوث تھے، افغانستان کو دہشتگردی کا جواب ضرور دیں گے، ہم نے افغانستان کو دہشتگردی کے ثبوت دیے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کافی جنگیں بند کرائیں،یوکرین جنگ بھی بند کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔