آئی فون 17 کی ریکارڈ فروخت کے بعد ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں حیران کن اضافہ

آئی فون 17 کی ریکارڈ فروخت کے بعد ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں حیران کن اضافہ
کیپشن: آئی فون 17 کی ریکارڈ فروخت کے بعد ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں حیران کن اضافہ

ویب ڈیسک: آئی فون بنانے والی امریکا کی معروف کمپنی ایپل نے مائیکروسافٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، آئی فون 17 کی فروخت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے آئی فون 17 کے جدید ترین ورژن کی ریکارڈ توڑ فروخت کے بعد امریکا اور چین میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

نئی آئی فون 17 ایپ اے اے پی ایل ڈاٹ او  کے باعث فون کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا، جس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو $4 ٹریلین کے قریب پہنچ گئی۔

آئی فون 17 نے فروخت کے پہلے دس دنوں میں پچھلے ماڈیول کے مقابلے میں 14فیصد  زیادہ  کاریکارڈ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد ایپل مائیکرو سافٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دوسری قیمتی کمپنی بن گئی۔ یہ ترقی آئی فون 17 کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ممکن ہوئی، جس نے پہلی بار کمپنی کی مارکیٹ ویلیو کو $4 ٹریلین کے قریب پہنچا دیا۔

ایپل کے حصص پیر کو 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ 262 عشاریہ 24 پر بند ہوئے جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ یہ تیزی کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے بعد آئی جب آئی فون 17 کی فروخت نے آئی فون 16 کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Watch Live Public News