(ویب ڈیسک ) سندھ کے ضلع خیر پور میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے 4 بچوں سمیت شوہر کو کھانے میں زہر دے کر قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے ضلع خیبرپور میں تھانہ اے سکیشن کی حدود میں پیش آیا۔خاتون نے گھریلو جھگڑے پر شوہر اور 4 بچوں کو دوپہر کے کھانے میں زہر دے دیا۔کھانا کھانے کے بعد سب کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد وہ انتقال کر گئے۔بعد ازاں خاتون نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹا کرنے بعد لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، مرنے والوں میں خیرپور کے معروف تاجر بشیر آرائین کا بیٹا بہو اور پوتے شامل ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر کی دوسری شادی کی وجہ سے گھر میں روز ہی جھگڑے ہوتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ خاتون انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔
خودکشی سے قبل خاتون نے شوہر کے واٹس ایپ پر ویڈیو اسٹیٹس بھی لگایا، خاتون نے بیان میں کہا کہ میں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کرنے کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔