جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیشگوئی

جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک ) فلکیاتی اندازوں کے مطابق 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں ۔

سپارکو کے مطابق   جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے طلوع ہوگا،23 اکتوبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 54 منٹ ہوگی۔

ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ 56 منٹ متوقع ہے۔فلکیاتی اندازوں کے مطابق 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں ۔

سپار کو کا کہنا ہے کہ  موسم صاف ہونے کی صورت میں چاند بآسانی دکھائی دے سکتا ہے،امکان ہے کہ جمادی الاول کا پہلی تاریخ 24 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔رویتِ ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول گواہیوں کی بنیاد پر اعلان کرے گی۔

Watch Live Public News