(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت پر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، عوام ہی حقیقی سرمایہ ہیں۔
آرمی چیف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات کو سراہا ۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کی معاشی صلاحیت عوامی فلاح کے لیے بروئے کار لائی جا رہی ہے،سول سوسائٹی اور نوجوان پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں،بھارت نواز تنظیمیں فتنہ الہند و فتنہ الخوارج بدامنی پھیلا رہی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملکی سالمیت پر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج عوام دشمن و ترقی دشمن ایجنڈے پر کارفرما ہیں،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔پاکستان امن و استحکام کا خواہاں ہے، مگر ملکی سالمیت پر کسی بھی حملے کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے مفصل سیشن پر ہوا۔