مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر  حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر  حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

(ویب ڈیسک ) صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ  اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔

شاہ غلام قادر  نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے ، مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے کہا کہ  جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا،نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے، مسلم لیگ  ن آزاد کشمیر ایک منظم اور مقبول جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ، آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

Watch Live Public News