(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سکسز 2025کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر عباس آفریدی کریں گے۔
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں عباس آفریدی (کپتان)، خواجہ محمد نافع، محمد شہزاد، عبدالصمد، معاذ صداقت، ،سعد مسعود، اور شاہد عزیز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا۔
12 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں 4 گروپس ہوں گے، ہر ایک میں 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔گروپ سی ،پاکستان ، بھارت اور کویت بھی شامل ہیں ۔