ملک کے کئی شہروں میں زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر

ملک کے کئی شہروں میں زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر

ویب ڈیسک: ملک بھر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

  زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 تھی جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 234 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد،راولپنڈی کے علاوہ پشاور، چترال، سوات، دیر اور مالاکنڈ ، سرگودھا شہر و گردونواح میں محسوس کیے گئے، اٹک شہر اور گردونواح، صوابی میں زلزلہ آیا۔

اطلاعات کے مطابق  سوات : مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،   لوگ کلمہ ورد کے ساتھ گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

دیرلوئر،دیربالا  میں زلزلے کے شدید جھٹکے،چارسدہ،مہمند،تخت بھائی، باجوڑ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

شرینگل ،لرجم،اور براول،  ہری پور شہر  و گردونواح،  اپر سوات اور گردونواح جبکہ شانگلہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

Watch Live Public News