12 ربیع الاول، 29 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی

12 ربیع الاول، 29 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی
اسلام آباد : حکومت کی جانب سے 12 ربیع الاول ، 29 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق حکومت نے 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا، کابینہ ڈویژن نے 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. نوٹیفکیشن کے مطابق عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی. دوسری جانب سندھ حکومت نے بارہ ربیع الاول بروز جمعہ 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 29 ستمبر جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔