جنوبی وزیرستان سیلاب متاثرین کی بحالی، ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ کے مشترکہ ہنگامی اقدامات

جنوبی وزیرستان سیلاب متاثرین کی بحالی، ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ کے مشترکہ ہنگامی اقدامات
کیپشن: جنوبی وزیرستان سیلاب متاثرین کی بحالی، ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ کے مشترکہ ہنگامی اقدامات

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان سیلاب متاثرین کی بحالی، ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ کے مشترکہ ہنگامی اقدامات۔

جنوبی وزیرستان کا علاقہ سرواکئی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے  قابل قدر کردار ادا کیا۔ ایف سی ساؤتھ اور سول انتظامیہ نے مشترکہ اقدامات سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع کیا۔ ٹوٹے راستے اور بہہ جانے والے پل ازسرنو تعمیر کر کے آمد و رفت بحال کی گئی۔

مقامی کمانڈر نے عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کر کے مسائل سنے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز بھی تقسیم کیے گئے۔  پیکجز میں بستر، کپڑے، اشیائے خوردونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھے ۔ عوام نے ایف سی ساؤتھ کی بروقت امداد اور خدمات پر اطمینان اور شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News