ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے سنسنی خیز میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، لیکن میدان سجنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر سابق کپتان بابر اعظم نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بابر اعظم کے نیٹ پریکٹس کے دوران بلے بازی کے شاندار مناظر وائرل ہوئے، جنہوں نے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ کرکٹ کے بین الاقوامی تجزیہ کاروں کو بھی حیران کر دیا۔
Babar Azam is back
— Zubair Khan Roy ???????? (@ZubairKhanRoy10) September 19, 2025
...
The former captain was seen batting during Pakistan's ongoing red-ball camp!#BabarAzam???? pic.twitter.com/E06BlMMGpA
وائرل ویڈیوز میں بابر کو بھرپور تیاری کے ساتھ اسٹروکس کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر دیکھ کر شائقین نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ سابق کپتان جلد ہی قومی ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔ کرکٹ کے چاہنے والوں کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز، جو 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہے، بابر اعظم کی شاندار کم بیک کے لیے موزوں موقع ثابت ہو سکتی ہے۔
Even watching his practice gives peace.????#BabarAzam????|#BabarAzam pic.twitter.com/o2yGqili6s
— Babar Azam 56 (@BabarAzam_152) September 19, 2025
اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک اس سیریز کے لیے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، مگر مداحوں کا یقین ہے کہ بابر کی شاندار فارم اور بھرپور تیاری انہیں دوبارہ گرین شرٹس کا حصہ بنا سکتی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے انہیں بھارتی اوپنر شبھمن گل سے بھی موازنہ کیا، جو حال ہی میں یو اے ای کے خلاف میچ کے دوران کلین بولڈ ہو گئے تھے۔ کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بابر کا تجربہ اور کلاس پاکستانی ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہے اور ان کی ممکنہ واپسی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ میں نئی جان ڈال سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے موجودہ ایڈیشن میں بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، تاہم دبئی میں جاری ان کی نیٹ پریکٹس اور غیر معمولی توجہ اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ سابق کپتان کی کرکٹ میں شاندار واپسی کے امکانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔