پاک بھارت میچ سے قبل سوئنگ کے سلطان نے شاہین کو بڑا مشورہ دیدیا

پاک بھارت میچ سے قبل سوئنگ کے سلطان نے شاہین کو بڑا مشورہ دیدیا
کیپشن: پاک بھارت میچ سے قبل سوئنگ کے سلطان نے شاہین کو بڑا مشورہ دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو باؤلنگ کے حوالے سے اہم مشورے دیے ہیں۔

وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو خاص طور پر بھارت کے اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل کے خلاف اسمارٹ باؤلنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شبمن گل کو قابو کرنے کے لیے مخصوص حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔

وسیم اکرم نے بھارت اور عمان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمانی فاسٹ باؤلر شاہ فیصل نے شبمن گل کو ایک لیٹ سوئنگ فل لینتھ گیند پر آؤٹ کیا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ شاہین آفریدی بھی ایسا ہی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو یہ بات معلوم ہو چکی ہے کہ شاہین آفریدی اکثر ابتدائی اوورز میں یارکرز پھینکتے ہیں، لیکن اب انہیں پلان بی کی ضرورت ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی مسلسل یارکرز پر انحصار کریں گے تو اس سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ ایک یا دو یارکرز ٹھیک ہیں، مگر لگاتار انہیں پھینکنا مشکل ہو سکتا ہے۔

وسیم اکرم نے مشورہ دیا کہ شاہین آفریدی کو ہر گیند پر وکٹ لینے کی کوشش میں خود پر اضافی دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے۔ بہتر یہ ہے کہ وہ اپنی باؤلنگ میں ورائٹی اور لینتھ کا استعمال کریں تاکہ وہ زیادہ موثر ثابت ہوں۔

Watch Live Public News