برطانیہ آج فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا، کیئر اسٹارمر

برطانیہ آج فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا، کیئر اسٹارمر
کیپشن: برطانیہ آج فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا، کیئر اسٹارمر

ویب ڈیسک: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ آج فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، برطانوی حکومت نے غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اپنی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور آج دوپہر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پرتگال نے بھی فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اور اب کینیڈا اور فرانس جیسے دیگر مغربی ممالک بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ پیش رفت اُس وقت ہو رہی ہے جب اسرائیل غزہ پٹی میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر نسل کشی قرار دیا جا چکا ہے۔ پرتگال نے جولائی میں ہی اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اراضی کو ضم کرنے کی دھمکیوں کے باعث فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس وقت اقوام متحدہ کے 193 ارکان میں سے تقریباً تین چوتھائی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں، اور اب برطانیہ کی طرف سے یہ اقدام عالمی سطح پر ایک اہم تبدیلی کا سبب بنے گا۔

Watch Live Public News