پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں بمرا اور چکرورتی کی ٹیم میں واپسی

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں بمرا اور چکرورتی کی ٹیم میں واپسی
کیپشن: پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں بمرا اور چکرورتی کی ٹیم میں واپسی

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں بڑے ردوبدل کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتی کو آج کے میچ کے لیے فائنل الیون میں شامل کیا جائے گا۔ دونوں کھلاڑیوں کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا، مگر پاکستان کے خلاف انہیں واپس اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بمرا اور چکرورتی کی واپسی کے ساتھ ہی ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ میں اب تک اپنے تینوں میچز جیتے ہیں، جبکہ پاکستان نے تین میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔ بھارت کے خلاف گزشتہ میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج سپر فور مرحلے میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی اور امکان ہے کہ پاکستان بھی اپنی فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کرے گا تاکہ بھارتی ٹیم کی مضبوطی کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Watch Live Public News