(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم ’ کنگ‘ اس وقت شوٹنگ کے مرحلے میں ہے جس دوران فلم کے سیٹ سے شاہ رخ خان کی تصویر لیک ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم ’ کنگ‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان، سہانا خان اور ابھیشیک بچن کی تصویر لیک ہوئی ہے۔
شاہ رخ خان کے منفرد اور نئے انداز نے ان کے چاہنے والوں کو بے حد خوش کر دیا ہے، اور مداح اب فلم ’ کنگ‘ کی ریلیز کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی کاسٹ کا حصہ بن چکی ہیں، جنہوں نے حال ہی میں ٹیم کو جوائن کیا ہے۔
خیال رہے کہ’ کنگ‘ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جب کہ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون، انیل کپور، جیکی شروف، ابھیشیک بچن، سہانا خان اور ارشد وارثی جیسے نامور فنکار شامل ہیں۔
تاہم، فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔