بابراعظم دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

بابراعظم دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے یا نہیں؟ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم سے متعلق وضاحت دیدی۔

اظہر محمود نے کہا کہ بابراعظم دبئی نہیں، لاہور کے گالف کورس میں موجود ہیں، اظہر محمود کی ٹویٹ میں بابر اعظم کے ساتھ گالف کھیلنے کی تصویر بھی جاری کردی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق کپتان بابراعظم کی دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

Watch Live Public News