پاک بھارت میچ ، فخر زمان کا غلط آؤٹ ،سوشل میڈیاپر ناٹ آؤٹ ٹاپ ٹرینڈ  بن گیا

پاک بھارت میچ ، فخر زمان کا غلط آؤٹ ،سوشل میڈیاپر ناٹ آؤٹ ٹاپ ٹرینڈ  بن گیا

(ویب ڈیسک) پاک بھارت میچ میں ایک اور تنازع کھڑا ہو گیا، جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کو متنازع انداز میں آؤٹ قرار دیا گیا۔ فیلڈ امپائر کے بعد تھرڈ امپائر کے فیصلے نے نہ صرف شائقین کو حیران کیا بلکہ خود فخر زمان نے بھی فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا۔

پاک بھارت میچ میں  ایک اور تنازع، فخر زمان کا غلط آؤٹ دے دیا گیا۔فیلڈ امپائر پھر تھرڈ امپائر کا فیصلہ بھی مشکوک ہوگیا۔ جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

 کرکٹ ماہرین نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں "بینفٹ آف ڈاؤٹ" ہمیشہ بیٹر کو دیا جاتا ہے، جو اس کیس میں نظرانداز کر دیا گیا۔

سابق فاسٹ بولر محمد عامر بھی میدان میں آ گئے اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہفخر زمان کا آؤٹ نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں مداح اور ماہرین امپائرنگ کے معیار اور غیرجانبداری پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر " ناٹ آؤٹ" ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

Watch Live Public News