’’جلد ساتھیوں سمیت وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی ‘‘

’’جلد ساتھیوں سمیت وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی ‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا ٗ یقین دہانی کروائی آپ کے گروپ کی چند دنوں میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی ، ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہوئے، ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہو جائے گی، میرا خان صاحب کیساتھ دس سال کا عرصہ گزرا پی ٹی آئی کا خاکہ بنایا گیا، خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ بناوٹی ایف آر آرز ہیں کوئی چیز ایف آئی اے کی نہیں ، کوئی مدعی شہیر ہولڈرز میں نہیں سب مجھ سے خوش ہیں میرا مقدمہ فوجداری نہیں ، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کیسز ہیں ، جب عمران خان کے ساتھ کھڑا تو ن لیگ نے میرے کاروبار کی چھان بین کرکے نوٹسز بھیجے۔انہوں نے کہا کہ سول کیس کو فوجداری کیس میں منتقل کیا یہ تو ن لیگ نے بھی نہیں کیاتھا، کمیٹی کی خبر ٹی وی پر سنی ہم سے کسی سے رابطہ نہیں کیا، چالیس اراکین اسمبلی میرے ساتھ ہیں ، جب دوستوں کو بلایاجاتاتو گروپ سے مشورہ کرکے جاتے ہیں ۔رکن پنجاب ا سمبلی نعمان لنگڑیال نے اس موقع پر جہانگیر ترین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وزیر اعلی نے ترین صاحب کا ذکر کیا انکی تعریف کی، وزیر اعلی نے کہاجہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کےلئے بہت خدمات ہیں، میں نے کہا جو معاملہ ہے اس میں کردار ادا کریں اس سے آگے کچھ نہیں سوچا، سی ایم یقین دہانی کروائی معاملہ حل ہوگا۔

Watch Live Public News