’’چار ججز نے میرٹ پر شہباز شریف کو ضمانت دی ہے‘‘

’’چار ججز نے میرٹ پر شہباز شریف کو ضمانت دی ہے‘‘
لاہور ( پبلک نیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عمران خان کا جھوٹا کرپشن کا بیانیہ آج ناکام ہوا ہے ٗ چار ججز نے میرٹ پر شریف کو ضمانت دی ہے ٗ کسی قسم کا کک بیک کسی قسم کی کرپشن نیب ثابت نہیں کرسکا ٗ عدالت نے نیب سے شہباز شریف کی کرپشن کے ثبوت مانگے نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ٗ یہ ہے وہ جھوٹا بیانیہ ٗ جس شخص نے پنجاب کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی۔لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے شہباز شریف کی ضمانت کے تحریری حکم نامے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں آج پوری قوم کو مبارکباد دیتی ہوں ٗ عمران خان اور شہزاد اکبر کے لئے کہوں گی کہ شہباز شریف کو دسویں کیس میں ضمانت ملی ہے ٗ جو کاغذ یہ لہراتے آج ہائی کورٹ نے وہ تمام ڈسٹبن میں ڈال دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے ٗ اب تحقیقات عمران خان اور شہزاد اکبر سے ہوں گی ٗ اب تحقیات خسرو بختیار، جہانگیر ترین سے ہوں گی ٗ ن لیگ کے ورکرز کو مبارکباد دیتی ہوں ٗ جو جھوٹے الزامات لگاتے تھے اب ان کو جواب دینا پڑے گے ٗیہ ن لیگ کے لئے تمغہ ہے ٗ لوگوں کو گمراہ کیا گیا کہ کرپشن ہوئی ہے ٗ شہباز شریف نے کہا تھا ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔

Watch Live Public News