”آج عمران خان کا جھوٹا کرپشن کا بیانیہ آج ناکام ہوا ہے “

”آج عمران خان کا جھوٹا کرپشن کا بیانیہ آج ناکام ہوا ہے “

لاہور (پبلک نیوز) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں آج پوری قوم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ آج عمران خان کا جھوٹا کرپشن کا بیانیہ آج ناکام ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چار ججز نے میرٹ پر شہباز شریف کو ضمانت دی ہے۔ کسی قسم کا کک بیک کسی قسم کی کرپشن نیب ثابت نہیں کرسکا۔ عدالت نے نیب سے شہباز شریف کی کرپشن کے ثبوت مانگے نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ جھوٹا بیانیہ جس شخص نے پنجاب کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی۔ عمران خان اور شہزاد اکبر کے لئے کہوں گی کہ شہباز شریف کو دسویں کیس میں ضمانت ملی ہے۔ جو کاغذ یہ لہراتے آج ہائی کورٹ نے وہ تمام ڈسٹبن میں ڈال دیئے ہیں۔ یہ ن لیگ کے لئے تمغہ ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیا گیا کہ کرپشن ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا تھا ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ اب تحقیقات عمران خان اور شہزاد اکبر سے ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تحقیات خسرو بختیار، جہانگیر ترین سے ہوں گی۔ ن لیگ کے ورکرز کو مبارکباد دیتی ہوں۔ جو جھوٹے الزامات لگاتے تھے اب ان کو جواب دینا پڑے گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔