یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمو ریکارڈ

یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمو ریکارڈ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 اعشاریہ 3 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر مارچ 2022ء تک کی مدت میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2 اعشاریہ .504 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم ایک اعشاریہ 951 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مارچ کے مہینہ میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 208 اعشاریہ ایک ملین ڈالر ریکارڈ کی اگیا جو گذشتہ سال مارچ میں 236 اعشاریہ ایک ملین ڈالر اور فروری میں 237 اعشاریہ 3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 اعشاریہ ایک فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔