وزیراعظم کی منتخب ہونےوالےارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد

وزیراعظم کی منتخب ہونےوالےارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد
کیپشن: وزیراعظم کی منتخب ہونےوالےارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکان کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دینے والے عوام کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دیانتداری اور محنت سے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ معاشی بہتری کے واضح ہوتے آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہورہی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کی کامیابی معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی اور خارجہ تعلقات کی بہتری کی حکومتی خدمت کا عوامی اعتراف ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ معاشی بہتری اور عوامی ریلیف میں اضافے کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی، اِن شااللہ عالمی مالیاتی اداروں، خبررساں اداروں اور سرویز میں معاشی بہتری کی پیش گوئیوں نے بھی عوام کی رائے پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ 8فروری کے بعد اپوزیشن کے غیرسیاسی رویوں نے بھی ان کے حامیوں اور عوام کو بددِل اورمایوس کیا ہے ۔ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے، الزامات کے بجائے سیاسی تعاون کی راہ اپنانا ہی جمہوری رویہ ہے ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انتخابی عمل میں خامیوں اور اعتراضات کو باہمی تعاون اور سیاسی بات چیت سے ہی دور کیاجاسکتا ہے۔