سونے کی قیمت زمیں بوس، ہزاروں روپے کی کمی

سونے کی قیمت زمیں بوس، ہزاروں روپے کی کمی
کیپشن: Gold prices plummeted, thousands of rupees down

ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔

فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3021 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا30 ڈالر کی کمی سے 2381 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ  30 روپے کمی سے قیمت 2750 روپے پر آگئی۔