عمران خان سب کو اقتدار کیلئےبلیک میل کررہا ہے،شرجیل میمن

عمران خان سب کو اقتدار کیلئےبلیک میل کررہا ہے،شرجیل میمن
کیپشن: عمران خان سب کو اقتدار کیلئےبلیک میل کررہا ہے،شرجیل میمن

ویب ڈیسک: شرجیل انعام میمن کا کہناہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کے خلاف گہری سازش کی جا رہی ہے،سازش میں عمران خان بہت بڑا کردار ہے، عمران خان کی لڑائی کسی پارٹی سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بلکہ ملک سے ہے، عمران خان سب کو اقتدار کے لیے بلیک میل کر رہا ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دوبارہ سے وزیر اطلاعات بننے کے بعد کراچی پریس کلب پہلی بار آیا ہوں،میری تفصیلی میٹنگ ہوئی ہے کراچی پریس کلب کے صدر سے،صحافیوں کے لیے حکومت سندھ نے ہمیشہ بہتر کوششیں کی ہیں،پیپلز پارٹی کی کوششیں رہیں گی میڈیا ہاوسز کے دیرینہ مطالبات کو پورا کریں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صحافیوں کی تنخواہوں کو یقینی بنانا انکا میڈیکل سب مسائل حل کریں گے،میں سمجھتا ہوں پاکستان کے خلاف گہری سازش کی جا رہی ہے،سازش میں عمران خان بہت بڑا کردار ہے، عمران خان کا ٹارگٹ ملک کو نقصان پہنچانا ہے، عمران خان کی لڑائی کسی پارٹی سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بلکہ ملک سے ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم نے ایک شخص جسکا ریکارڈ اچھا نہیں تھا اسے اس ملک کا وزیر اعظم بنا دیا، عمران خان کو ملک پر تھوپا گیا تھا تاریخی دھاندلی ہوئی تھی، عمران خان نے ایک ارب روپے بنی گالہ سے پرائم منسٹر ہاؤس ہیلی کاپٹر کے سفر میں خرچ کیے، عمران خان نے ایمانداری کا ماسک پہنے رکھا تھا،2018کی سیاست میں بھارت اور اسرائیل کا پیسہ استعمال ہوا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ غیر ملکی وہ لوگ جن کا کام پاکستان کے اداروں کے خلاف مہم چلانا ہے عمران خان نے انکا ساتھ دیا،آئین کے ذریعے تحریک عدم اعتماد آئی، عمران خان نے جنرل باجوہ کو کہا میں لائف ٹائم ایکسٹینشن دینے کے لیے تیار ہوں، عمران خان نے نیوٹرل کو گالی بنا کر پیش کیا،پی ٹی آئی کا سوشل میڈیاملک کی دہشتگردانہ آرگنائزیشن ہے،غدار یوٹیوبرز کو سمجھایا گیا کہ پاکستان کا غلط نقشہ پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، عمران خان سب کو اقتدار کے لیے بلیک میل کر رہا ہے۔