محمد رضوان کا ایم آر آئی اسکین کرائے جانے کا فیصلہ ، ذرائع

محمد رضوان کا ایم آر آئی اسکین کرائے جانے کا فیصلہ ، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر محمد رضوان کا ایم آر آئی اسکین کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسکین کے رپورٹ کی روشنی میں محمد رضوان کے حوالے سے فیصلہ ہو گا ۔ پی سی بی میڈیکل پینل محمد رضوان کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ   محمد رضوان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے ۔ محمد رضوان باقی میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔