(ویب ڈیسک ) امریکا چین تجارتی جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 63ہزار 700روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ 10گرام سونے کی قیمت 5ہزار 59روپے بڑھ کر 3لاکھ 11روپے 814روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 441روپے پر مستحکم رہی ہے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 950روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 59ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 454 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔