ویب ڈیسک: محکمہ خزانہ نے اساتذہ کی اپریل کی تنخواہوں سے کنوینس الاؤنس کی مد میں کٹوتی کر دی ہے، جس کی وجہ اضافی تعطیلات کو قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ کورونا وائرس اور سموگ کے باعث لی جانے والی اضافی چھٹیوں پر اساتذہ کے کنوینس الاؤنس میں سے 5 سے 7 ہزار روپے تک کٹوتی کی گئی ہے۔ اس اقدام پر اساتذہ کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے اس بارے میں باقاعدہ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں اساتذہ کو کٹوتی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے نے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔