ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی صحافیوں سے گفتگو، کہا کہ جے یو آئی نے ہمیں فارملی ابھی کچھ نہیں بتایا نہ ان کے کسی نمانئدے نے نے رابطہ کیا، ہم ایک محدود ایجنڈے پر کام کرنا چاہتے ہیں عدلیہ کی آزادی اور شفاف الیکشن کے حوالے سے، ہم جو الائنس کرنا چاہ رہے ہیں وہ واضح ہو جائے گا۔
پپلک نیوز کے صھافی نے سوال پوچھا کہ بار بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں روکاٹیں کیوں کھڑی کی جا رہی ہیں؟جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ملاقات کے حوالے سےعدالتوں کے احکامات موجود ہیں ، دو دن طے کیے گیے تھے لیکن عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
عدالتی احکامات پر یہ ہر صورت عمل درآمد ہونا چاہیے ، ایک چیز واضح کر دوں خان صاحب کی فیملی کبھی سیاست میں نہیں آئے گی ، ان کی فیملی نے کبھی پارٹی معاملات یا سیاسی کمیٹی میں مداخلت نہیں کی۔
الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے جو شکایات آئی ہیں کسی کا بھی ثبوت موجود نہیں ، ہم نے 1365 صحفات پر مشتمل ڈاکومنٹس الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے ہیں، ہم نے آڈیو ،ویڈیو سب ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے ہیں ۔
بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے انشاءاللہ اس مرتبہ پارٹی سرٹیفکیٹ ملے گا، سیاسی پارٹی میں جھگڑے ہوتے رہتے ہیں ہمارااختلاف رائے بھی ہوتا ہے، ہم ہر ہدایت بانی پی ٹی آئی سے لیتے ہیں۔